485ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کریں گے،دو پولنگ بوتھ بنیں گے

        485ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کریں گے،دو پولنگ بوتھ بنیں گے

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن ون کے رہائشیوں کے آج ہونیوالے انتخابات میں 485ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کریں گے، دو پولنگ بوتھ بنیں گے۔ایک بلاک Aمیں اور ایک بلاک Bمیں، 9بجے صبح سے 3بجے تک پولنگ ہو گی، موقع پر نتائج کا اعلان ہوگا،ایک پلاٹ کا ایک ممبر جو رجسٹر ہو گا ووٹ ڈال سکے گا، پلاٹ کا مالک فوت ہو گیا ہو تو اس کا کو ئی عزیز ووٹ نہیں ڈال سکے گا، الیکشن کمیشن کے چیئرمین امین اطہر ممبران خالد خان، جلیل طارق، عبدالعفا رخان پر مشتمل کمیٹی کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو۔ فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، ممبران الیکشن کمیشن سے تعاون کریں، اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی،پولنگ ایجنٹ کے علاوہ کسی کو بوتھ کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، پولنگ کے خاتمے کے ساتھ ہی گنتی ہو گی اور موقع پر ہی نتائج کا اعلان ہو گا، ووٹ پر نشا ن لگانے والے کا ووٹ مستردہو جائے گا، پولنگ بوتھ پر بینر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

485ووٹر

مزید : صفحہ آخر