پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم ٹاؤن 1 کا انتخابی معرکہ،آج کانٹے کا مقابلہ متوقع

پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم ٹاؤن 1 کا انتخابی معرکہ،آج کانٹے کا ...

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)پنجا ب یونیورسٹی ایمپلائز ہاوسنگ سکیم ٹاؤن 1کا انتحابی معرکہ آج ہو گا۔ فرینڈزگروپ اور تحریک تحفظ حقوق پنجا ب یونیو رسٹی ٹاؤن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متو قع۔ پولنگ اے اور بی بلاک میں صبح 9بجے سے 3بجے تک ہو گی، سخت سکیو رٹی انتظا مات کیلئے الیکشن کمیٹی نے پولیس سے مدد طلب کرلی 2سو میٹر تک کیمپ لگا نے کی پابندی، ووٹر موبائل نہیں لا سکے گا تحریک تحفظ حقوق کے صدارتی امید وار پروفیسر ڈاکٹر ابوالوفا محمود کے پینل کا آخری روز انتخابی جلسہ ٹاؤن کو قبضہ گروپ سے بچانے کیلئے انتخابی نشان مینار پاکستا ن کو کامیا ب کرنے کی درخواست، عزیز سٹوروالے عبدالر شید کی طرف سے ابوالو فا گروپ کی حمایت کا اعلان،فرینڈ ز گروپ بھی جیتنے کیلئے پرامید، فرینڈز گروپ کے صدارتی امیدوار پروفیسر عصمت اللہ کی آخری روز ریلی،ڈور ٹو ڈور میں ملاقاتیں،سیکرٹری کیلئے جماعت اسلامی کے دو مقبول رہنماؤں کے درمیان جوڑ پڑے گا جماعت اسلامی کے رہنما رانا لیاقت علی اکا احمد علی چھٹہ سیکر ٹری کا میدان مارنے کیلئے بیتاب، نائب صدر کے لیے صوفی جمیل اور ڈاکٹر منور باالمقابل۔ تحریک تحفظ حقوق کی طرف سے سیکر ٹری کے امیدوار رانا لیاقت فرینڈز گروپ چھوڑ کر تحریک تحفظ کا حصہ بنے ہیں، اسی طرح فرینڈز گروپ کے نائب صدر کے امیدوار صوفی جمیل گزشتہ الیکشن میں فرینڈز گروپ کے مخالف تھے آج کے انتخابات کی خاص بات دونوں گروپوں میں جماعت اسلامی کے سرگرم رہنما ہی آپس میں مدمقابل ہیں۔فرینڈز گروپ کا انتخابی نشان چاند ہے جبکہ تحر یک تحفظ حقوق کا انتخابی نشا ن مینار پاکستان ہے دونوں کے درمیان آج میدان لگ رہا ہے۔

ایمپلائز ہاوسنگ سکیم ٹاؤن

مزید : صفحہ آخر