فیاض چوہان کی پرسنل سٹاف آفیسر وزیراعلیٰ پنجاب حیدر علی سے والدہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی

فیاض چوہان کی پرسنل سٹاف آفیسر وزیراعلیٰ پنجاب حیدر علی سے والدہ کی وفات پر ...

  



لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی سید علی مرتضیٰ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پرسنل سٹاف آفیسر حیدر علی کی رہائش گاہ پر گئے اور حیدر علی سے ان کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات،چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری آبپاشی نے حیدر علی سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔سوگوار اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چوہان تعزیت

مزید : صفحہ آخر