سکھیکی، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق، 10زخمی

سکھیکی، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق، 10زخمی

  



حافظ آباد، سکھیکی(نمائندگان پاکستان) حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے تصاد م میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق، 10سے زائد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مسافر وین موٹروے پر لاہور سے آرہی تھی کی سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 4افراد خوشی محمد، عاقب، اسماء اور اقصی جان سکنہ بھلوال موقع پر جاں بحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جاری ہے۔ جبکہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

ٹریفک حادثہ

مزید : صفحہ آخر