خوشحالی، ترقی کیلئے جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی اہم ضرورت،ابراہیم خان

  خوشحالی، ترقی کیلئے جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی اہم ضرورت،ابراہیم خان

  



شجاع آباد (نمائندہ خصوصی رکن قومی اسمبلی محمد ابراہیم خان نے شجاع آباد تا بستی ملوک روڈبستی محمد پور میں دورویہ سڑک کا افتتاح و موضع رکن ہٹی سیٹھ نذر کمہار کی جانب سے منعقدہ علیحدہ علیحدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچاس ساٹھ سالوں سے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اربوں ڈالر قرض لے کر ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا آج پاکستان کا ہر بچہ دو لاکھ دو لاکھ کا مقروض ہے جس کا خمیازہ آج عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے ملکی وسائل لوٹ کر میاں نواز شریف لندن میں اور آصف علی زرداری کو دل کی تکلیف ہے آخرت کی کسی کو کوئی فکر نہیں وزیراعظم عمران خان کی اب تمام تر توجہ عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے ماضی میں پنجاب کا بجٹ صرف لاہور میں خرچ ہوتا ہے جس سے جنوبی پنجاب کو پسماندہ رکھا گیا اب الحمد اللہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکمت عملی سے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہور ہے ہیں جس میں نشتر ٹو ملتان ودیگر بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے ہم عوامی خدمت کا جذبہ لے کر سیاست میں آئے ہیں ماضی میں تھانہ کچہری دھونس دھاندلی کی سیاست کو فروغ دیا جاتا رہا ہم نے ایسی سیاست خاتمہ کیا ہے ایم این اے ایم پی اے بننے سے خوش نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے ہمیں ایک ایک چیز کا حساب دینا ہو گا ہمارا اصل کام عوام کی فلاح وبہبود تعلیم، صحت، چادر چار دیواری کا تحفظ کرنا ہے اب پندرہ کروڑ کے فنڈز ملے ہیں جوعوام کی فلاح وبہبود پرخرچ ہوں گے انشاء اللہ رکن ہٹی میں فلٹریشن پلانٹ بھی بہت جلد لگایا جائے گا میری ہر چیز پر نظر ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں شجاع آباد تا مظفرگڑھ دریائے چناب پر کنکریٹ پل دورویہ سڑک کی بابت توجہ مبذول کرائی ہے جنہوں نے اس کی منظوری دے دی ہے جس کا منصوبہ جلد شروع ہو جائے گا ہم انشاء اللہ عوام اور اللہ کی عدالت سے سرخرو ہوں گے جنہوں ووٹ دیئے یا نہ دیئے میرے دروازے ہر شخص کیلئے کھلے ہیں تقریب سے خواجہ حسین احمد، شاہد اقبال شیخ ودیگران نے خطاب کیا سیٹھ نذر کمہار نے سیدجاویدعلی شاہ گروپ کو خیر باد کہہ کر اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر عمران شوکت خان، عرفان شوکت خان،محمداقبال پہوڑ، ملک ریاض پاندھا سیمت اہل علاقہ کے ہزاروں افراد موجود تھے اہل علاقہ نے محمد ابراہیم خان کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

ابراہیم خان

مزید : ملتان صفحہ آخر