نااہل حکومت ملک وقوم پر بوجھ بن گئی،سید ذیشان اختر

      نااہل حکومت ملک وقوم پر بوجھ بن گئی،سید ذیشان اختر

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاکہ انتخابات حکومت کی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

تبدیلی کا ذریعہ ہیں مگر انتخابی نظام کی خرابیوں نے عوام کے اعتماد کو بری طرح مجروح کیاہے۔ نااہل حکومت ملک و قوم پر بوجھ بن گئی ہے۔ ووٹ کا تقدس پامال ہوا ہے اور عوام کی کوئی عزت نہیں۔ انتخابات میں ریاستی اداروں کی مداخلت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان تمام مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے۔وہ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی چیئر مین جام حضور بخش لاڑ کے فارم ہاؤس پر جماعت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے دیدہ دانستہ آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کر کے عوام سے خوشیاں اور مسکراہٹیں چھین لی ہیں۔ لوگوں کے چہروں پر اداسی اور فکر مندی ہے۔ وزیراعظم نے قوم کو سبز باغ دکھا کر ملک کو دلدل میں دھکیل دیاہے۔ احتساب کا خواب دکھانے والے عوام کی عدالت میں لاجواب ہوچکے ہیں۔ حکومت کے اختیار میں ہوتا تو لوگوں کے سانس لینے پر بھی ٹیکس لگادیتی۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے حکمرانوں کے خلاف عوام کے غیظ و غضب میں ا ضافہ ہورہاہے۔ آٹے اور چینی کے بحرن پیدا کر کے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے والے وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود ہیں مگر چوروں کو نہ چھوڑنے اور انہیں گریبانوں سے پکڑ کر عدالتوں کے حوالے کرنے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم سب کچھ جانتے ہوئے چپ سادھے بیٹھے ہیں۔ اپنے ساتھ گپ شپ لگانے والے چند دوستوں کو جمع کر کے بنائی گئی حکومت ملکی مسائل میں اضافہ کر رہی ہے۔ نائب امیر ضلع ڈاکٹر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ نوجوانوں میں نشے کی عادت بڑھ رہی ہے۔ حکومت نے سب سے زیادہ پریشان نوجوانوں کو کیاہے۔ روزگار اور ملازمتیں دینے کے خواب دکھا کر حکومت لوگوں سے ان کے روزگا ر چھین رہی ہے۔ اب لڑائی الیکشن کی نہیں رہی بلکہ پاکستان کو بچانے کی لڑائی ہے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -