سازش کی باتیں غلط،چوہدری شجاعت حسین کا دل سے احترام کرتاہوں،اعجازالحق
ہارون آباد (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)
کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا بیان پڑھ کر دکھ ہوا جس میں انہوں نے مجھ پر الزام عائد کیا کہ اعجاز الحق پرویز مشرف دور میں چودھری شجاعت حسین کیخلاف کسی قسم کی سازش میں ملوث تھے - محمد اعجاز الحق نے کہا کہ چودھری پرویز الہی نے مجھ پر حامد ناصر چٹھہ اور منظور وٹو کیساتھ ملکر پرویز مشرف سے ملاقاتوں میں چوہدری شجاعت حسین کیخلاف سازش کرنے کی بات کی ہے - جو سراسر غلط اور لغو ہے - انہوں نے کہا کہ میں چوہدری شجاعت حسین کا دل سے احترام کرتا ہوں - چودھری پرویز الہی کو اپنے گریبان میں جھانک کر اپنے دور کی گئی سیاسی سازشوں کا تجزیہ کریں - اور یہ بتائیں کہ جب غلام حیدر وائیں کیخلاف سازش ہوئی تو میں (اعجاز الحق) نے انہیں لیڈر آف دی اپوزیشن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا - جبکہ دوسری طرف مجھے صدر پرویز مشرف نے پارٹی صدارت سنبھالنے کا مشورہ دیا تو پرویز الہی نے پرویز مشرف کے سیکرٹری طارق عزیز کے ساتھ ملکر مجھے ہٹانے کی سازش کی تھی۔
احترام