مخدوم رشید سے لاش برآمد، مختلف حادثات میں 4افرادجاں بحق

        مخدوم رشید سے لاش برآمد، مختلف حادثات میں 4افرادجاں بحق

  



ملتان،رحیم یارخان، لیاقت پور، خیرپور سادات،اوچشریف(وقائع نگار،نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی)تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں 35سالہ شخص کی درخت سے جھولتی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے۔تفصیل(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

کے مطابق عبداللہ ٹاون کوٹ ربنواز کا رہائشی محمد عمران اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے لئے محمد اصغر کے گھر آیا تھا جس کی نعش گزشتہ روزگلے میں پھندہ لگے ہوئے درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانہ منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔ریلوے لائن عبورکرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر20سالہ نوجوان جاں بحق‘ ہوگیاہے چک 20اے تحصیل لیاقت پورکارہائشی20سالہ ندیم حسین جو کہ ریلوے لائن عبورکررہا تھاکہ اچانک ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگیا‘موقع پر موجود افراد نے ریسکیو کو اطلاع فراہم کردی‘ ریسکیو نے ندیم حسین کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی‘ ندیم حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاہے۔گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کرلی۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی تفصیل کے مطابق خیرپورسادات کے رہائشی نوجوان اشفاق درکھان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی متوفی کی دوشادیاں تھیں ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا60سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا۔ 48 زیرعلاج‘ تفصیل کے مطابق خانپور کارہائشی60سالہ رحیم بخش جو کہ موٹر سائیکل پرسوار ہوکر نواں کوٹ روڈ پر جارہاتھاکہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود رحیم بخش جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے48افراد جن میں گلشن راوی کارہائشی 5سالہ محمد مبشر‘ چک109کا10سالہ محمد آصف‘ راجن پورکا12سالہ کاشف علی‘ چک83کا5سالہ محمدعاطف‘ وائرلیس پل کی10سالہ رافع بی بی‘ حبیب کالونی کی45سالہ کلثوم بی بی‘ گلشن اقبال کی 30سالہ زاہدہ بی بی‘ اڈہ خانپور کا32سالہ سلطان محمود‘ شیخ واہن کا18سالہ ماجدعلی‘ جناح پارک کا20سالہ زاہد علی‘ کینال پارک کا20سالہ محمد وسیم اور سنی پل کارہائشی18سالہ عبدالرحمن وغیرہ کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اوچ شریف میں ٹرالر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے احمد پور شرقیہ روڈ پر جنرل بس اسٹینڈ کے سامنے ٹرالر کی ٹکر سے محلہ جگ پورہ کا رہائشی نوجوان محمد ذوہیب جاں بحق جبکہ اس کا دوست معمولی زخمی ہوگیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہوئے والے نوجوان کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی گئی، ٹرالر ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے ٹرالر نمبری JU6303 کو قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر