میپکوٹیموں کا آپریشن،95بجلی چوروں کاگھیرا تنگ

میپکوٹیموں کا آپریشن،95بجلی چوروں کاگھیرا تنگ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 95بجلی چورپکڑلئے۔89ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر15لا کھ روپے جرمانہ عائد۔7فروری 2020ء کے دوران ملتان میں 11 گھریلو، کمرشل اورصنعتی صارفین کو9320یونٹس چوری کرنے پر164297 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 16 گھریلوصارفین کو16778 یونٹس چوری کرنے پر245512 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 7 گھریلواورٹیوب (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

ویل صارفین کو7380 یونٹس چوری کرنے پر101145روپے جرمانہ،بہاولپور میں 4گھریلوصارفین کو5275یونٹس چوری کرنے پر94485روپے جرمانہ، ساہیوال میں 14 گھریلواورکمرشل صارفین کو10733یونٹس چوری کرنے پر 175938 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 10 گھریلوصارفین کو10509 یونٹس چوری کرنے پر205300روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 13 گھریلوصارفین کو14783یونٹس چوری کرنے پر275530روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 8 گھریلوصارفین کو3889یونٹس چوری کرنے پر60480روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 12 گھریلو اورکمرشل صارفین کو10956یونٹس چوری کرنے پر181842 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

گھیراتنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر