واسا ٹیمیں متحرک، نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز

      واسا ٹیمیں متحرک، نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹرواسا نسیم خالد چانڈیو کی ہدایت پر واسا بلوں اور دیرینہ واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے شعبہ ریکوری کی 16 ڈسکنکشن ٹیموں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل نادہندگان کے کنکشن منقطع کا سلسلہ جاری ہے خصوصا ایسے صارفین جنہوں نے مسلسل(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

واسا کے بل ادا نہیں کیے ہیں ان کے سیوریج کے کنکشن بلاامتیاز منقطع کیے جارہے ہیں جبکہ دیرینہ نادہندگان کا فوری طور پر چالان کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوایا جا رہا ہے گزشتہ روز 16 ڈ سکنکشن ٹیموں نے شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا اور مختلف سرکل انچارجز کی سربراہی میں گھریلو کمرشل صارفین کے 80 سیوریج کنکشن منقطع کر دیے گئے واضح رہے کہ ایم ڈی واسا کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی کے غیر قانونی کنکشن کے حامل ایسے صارفین جنہوں نے ابھی تک اپنے کنکشن ریگولر نہیں کروائے ان کے کنکشن ریگولر کروانے کے لیے خصوصی رعایت دینے کی سکیم بھی شروع کردی گئی ہے ایسے صارفین 3 گنا فیس کی بجائے صرف سنگل فیس کی ادائیگی کر کے اپنے کنکشن ریگولر کروا سکتے ہیں یہ سکیم صرف فروری 2020 کے مہینے کے لیے ہے۔

سلسلہ تیز

مزید : ملتان صفحہ آخر