اوچشریف: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے انجینئر جاں بحق،تحقیقات شروع

اوچشریف: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے انجینئر جاں بحق،تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اوچ شریف (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) اوچ شریف کے علاقہ حسینی چوک پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سوئی گیس پلانٹ کا سب انجینئر جاں بحق ہوگیا ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ رات 10:15 بجے محمد ناصر اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی گاڑی (نمبری ایم این اے 2266) اسحاق ٹاؤن سے واپس اپنے گھر اکبر ٹاؤن کی طرف آر ہا تھا (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افرادنے کار کو رکوا کر دروازہ کھول کر فائر مار دیا۔ فائر کی آواز پر لوگ اکٹھے ہوگئے۔مقامی پولیس اطلا ع پاکر موقع پر پہنچ گئی۔مضروب محمد ناصر کو RHCاوچ شریف پہنچایا، ڈی ایس پی عبدالرحیم لغاری بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ابتدائی بیان پر اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ مضروب محمد ناصر کو RHC اوچ شریف سے BVH بہاولپور منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاکر گزشتہ روز علی الصبح جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مقدمہ میں قتل کی دفعہ کو شامل کیا اور نعش کو پوسٹمارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔DSPسرکل احمد پور شرقیہ عبدالرحیم لغاری اور ایس ایچ او نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مقدمہ کی تفتیش کو میرٹ پر کرینگے اور جدید اختراعات کا سہارا لیا جائیگا۔ جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ مزید براں پولیس زاویہ سے تفتیش کو آگے بڑھا رہی ہے کہ آیایہ ذاتی دشمنی یا بد امنی پھیلانے کا واقعہ ہے۔
تحقیقات