پولیس پارٹی پرحملہ کیس، چالان عدالت جمع نہ کرانے پر انسپکٹر تھانہ کپُ، تفتیشی افسر سلامت علی کو شوکاز نوٹس، 15 فروری کو تحریری جواب جمع کرانیکاحکم

پولیس پارٹی پرحملہ کیس، چالان عدالت جمع نہ کرانے پر انسپکٹر تھانہ کپُ، ...

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے پولیس پارٹی پر حملہ کیس کا عدالتی حکم کے (بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

باوجود چالان عدالت جمع نہ کرانے پر انسپکٹر تھانہ کپ و تفتیشی افسر تھانہ سٹی شجاع آباد سلامت علی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے اور آیندہ سماعت 15 فروری کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد ملتان کے مطابق دو اشتہاری ملزمان مصنف علی اور محمد طفیل کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس پارٹی نے ریڈ کیا اور ملزمان کو قابو کیا لیکن اسی دوران ملزمان کے دیگر ساتھی مٹھا، رقیہ مائی،مختاراں مائی، مختار مائی،شبانہ، رب نواز، محمد ہاشم، محمد قاسم اور محمد شاہد ڈنڈوں سوٹوں اور اسلحہ سمیت پولیس پارٹی پر حملہ آور ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی جس پر ملزم مصنف اور طفیل کو پولیس پارٹی سے چھڑا لیا گیا جس پر ملزمان کے خلاف پولیس پارٹی پر حملہ کرنے، کار سرکار میں مداخلت اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فاضل عدالت نے مقدمے کا چالان عدالت جمع کرانے کا حکم دیا تو انسپکٹر تھانہ کپ سلامت علی نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی جس پر عدالت نے انسپکٹر کو آئندہ سماعت 15 فروری کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

جواب

مزید : ملتان صفحہ آخر