اغواکیس:دوملزموں کاجسمانی ریمانڈ منظور

اغواکیس:دوملزموں کاجسمانی ریمانڈ منظور

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سات سالہ بچے کو اغواء کرنے کے مقدمہ میں ملوث گرفتار دو ملزمان(بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

کو 2،2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے تیسرے ملزم محفوظ علی کو کم عمر ہونے کی وجہ سے ذاتی ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے اور نہ جمع کرانے کی صورت میں جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق شہری زوار حسین نے 4 فروری کو مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان منصور علی, امجد اور محفوظ علی نے اسکے سات سالہ بیٹے عبدالاحد کو محلہ رحمانیاں نواب پور روڈ سے اغوا کرلیا تھا۔اغوا کاروں نے ننھے بچے کو رسیوں سے باندھ کر ایک کمرے میں چھپا رکھا تھا۔ جس پر پولیس نے بچے کو ملزمان کے قبضے سے برآمد کرایا اور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بعدازاں بچے کا زیر دفعہ 164 بیان قلمبند کرایا گیا تھا۔ اب ملزمان سے مقدمہ سے متعلق تفتیش اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا رکشہ برآمد ہونا باقی ہے اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔تاہم عدالت نے ملزم محفوظ علی کو 16 سال کا ہونے کی وجہ سے ذاتی ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر