جعلسازی مقدمہ میں ملوث پٹواری کی عبوری ضمانت منظور
ملتان (کو رٹ رپورٹر) سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے شہری کی جائیداد ناجائز طور پر ہتھیانے کے مقدمہ میں ملوث پٹواری (بقیہ نمبر62صفحہ12پر)
کی عبوری ضمانت ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے 25 فروری کے لئے سرکار اور مدعی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔فاضل عدالت میں ملزم پٹواری محمد شریف نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف شہری ملک فیاض علی نے 26 جون 2018 کو مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں قانگو کے ہمراہ سازباز اور ملی بھگت کے ذریعے جائیداد ہتھیانے کی کوشش کی ہے جس پر قبل ازیں فاضل عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو مقدمہ میں بے گناہ قرار دیا گیا ہے جس پر 31 جنوری کو اس نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری عدالت سے واپس لے لی تھی لیکن اب دوبارہ پولیس اسے گرفتار کرنا چا ہتی ہے۔
منظور