پیپلز پارٹی محسود قبائل کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑے گی، فرحت اللہ بابر

پیپلز پارٹی محسود قبائل کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑے گی، فرحت اللہ بابر

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)محسود قبائل نے ملک و قوم کے لئے قربانیاں دی ہیں آپریشن کے دوران تباہ شدہ مکانات کی دوبارہ آباد کاری ریاست کی ذمہ داری ہے پاکستان پیپلز پارٹی محسود قبائل کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق سینٹر فرحت اللہ بابر نے ہفتہ کے روز ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کمپاؤنڈ کے سامنے آپریشن کے دوران مکانوں کو پہنچنے والے نقصانات کے معاوضہ کی عدم ادائیگی اور بے قاعدگیوں کے خلاف یو محسود احتجاجی دھرنے سے تیرویں روز مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ محسود قبائل کو ضرب عضب،راہ نجات آپریشنوں کے دوران محسود قبائل کو بے گھر کیا گیا مذکورہ آپریشنوں کے دوران عظیم قربانیاں دی اور ملکی مفاد کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑ کر ہجرت کو ترجیح دی اب حکومت وقت کا فرض بنتا ہے کہ وہ تباہ ہونے والے گھروں کو تعمیر کرانے کے لئے محسود قبائل کو معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ 80 کے قریب ایسے گاؤں جن کا سروے تاحال نہیں کیا گیا محسود قبائل کی جانب سے اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر نا ان کا بنیادی حق ہے پاکستان پیپلز پارٹی محسود قبائل کے ساتھ ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور کبھی محسود قبائل کو تنہا نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں مکانوں کے ساتھ ساتھ تجارتی مراکز بھی تباہ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری بنتی ہے کہ ملکی مفاد کی خاطر قربانی دینے والے محسود قبائل کی تکلیفات کے خاتمہ کے لئے فوری طور پر مکانات کی تعمیر کے لئے معاوضوں کی ادائیگی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ محسود قبائل میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے

مزید : پشاورصفحہ آخر