عدلیہ ملازمین،افسروں کے یوٹیلٹی الاؤنس میں اضافہ، نوٹیفکیشن فائنل

      عدلیہ ملازمین،افسروں کے یوٹیلٹی الاؤنس میں اضافہ، نوٹیفکیشن فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کو رٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ملازمین اور افسروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ملازمین اور افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھا دیا ہے۔ چیف جسٹس مامون رشید شیخ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست، علاقائی بنچز سمیت(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

سول اور سیشن عدالتوں کے افسران اور ملازمین اب اضافی یوٹیلیٹی الاؤنس سے استفادہ حاصل کریں گے۔ گریڈ 1 سے گریڈ 6 کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار،گریڈ 7 اور 8 کا 4 ہزار سے بڑھا کر 6،گریڈ 9 سے گریڈ 14 کا 4 ہزار سے بڑھا کر 8،گریڈ 15 اور 16 کا 4 ہزار سے بڑھا کر بالترتیب 10ہزار اور 14،گریڈ 17 اور 18 کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس 5 سے بڑھا کر بالترتیب 15 اور 20 ہزار، گریڈ 19 کا 8 ہزار سے بڑھا کر 25، گریڈ 20 اور اس سے اگلے گریڈ کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
فائنل