ڈیرہ:زرتاج گل کامختلف یوٹیلٹی سٹورز کادورہ،صارفین سے ملاقاتیں

  ڈیرہ:زرتاج گل کامختلف یوٹیلٹی سٹورز کادورہ،صارفین سے ملاقاتیں

  



ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین خواہش ہے مہنگائی کم ہو عوام کو زیادہ سے زیادہ کم ریٹ پر روز مرہ کی اشیاء ملیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان کو پورا کرنے کے لیے وہ رات دن محنت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر ڈی جی خان کے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

مختلف یوٹیلٹی سٹورز کے اچانک دورہ کے موقع پر کہی اس موقع پر اے سی صدر اسد چانڈیہ،انچارج و یئرہاوس ملک سعید احمد خان، ریجنل منیجرنوید رسول خان، خالد خان، ملک ابراہیم لاکھا و،حلقہ پٹواری عامر شہزاد دیگر افسران موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ چینی آٹا دالیں گھی عوام کی بنیادی چیزوں میں سے ہے اور ان کا ریٹ کم سے کم کیا جائے گا اس لیے حکومت پاکستان نے عوام کو سستی اشیاء فراہم کرنے کے تمام یوٹیلٹی سٹور پر تمام چیزیں مہیا کرنے کا عزم کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو اگر کوئی شکایت ہو وہ اے سی صدر کو فوری اطلاع کرے اپنے دورہ کے موقع پر یوٹیلٹی سٹور ز پر خریداری کے لئے آنے والے افراد سے معلومات اور رائے لی تو لوگوں نے چینی کی کمی کی شکایت کی جس پر محترمہ زرتاج گل وزیر نے چینی کی فراہمی کو یقینی دہانی کرائی ہے۔

ملاقاتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر