کالجز لیکچرارز کا پرموشن بورڈ 17فروری سے شروع‘ تمام کیس فائنل

  کالجز لیکچرارز کا پرموشن بورڈ 17فروری سے شروع‘ تمام کیس فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالجز لیکچرارز کی ترقی کیلئے کیسوں کو حتمی شکل دے دی۔پرموشن بورڈ 17 فروری سے شروع ہوگا۔ تفصیل کے مطابق ایچ ای ڈی نے کالجز لیکچرارز کی گریڈ 18 میں ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس17 سے 19 فروری کو طلب کرلیا،گزشتہ روز 18 ویں گریڈز میں خالی نشستوں کے مطابق فہرستوں کی چیکنگ کی گئی۔کیسوں کی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

سمر ی بھی تیار کرلی گئی ہے۔علاوہ ازیں لیکچرارز کی 18 ویں گریڈمیں ترقیوں کی سمری محکمہ فنانس کو بھی ارسال کردی گئی ہے،منظوری کے بعد فہرستیں صوبائی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں رکھی جائیں گی۔