دورانی میڈیا کالونی میں مختص پارک کی تعمیر کا کام آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا، سید ظفر علی شاہ

  دورانی میڈیا کالونی میں مختص پارک کی تعمیر کا کام آئندہ چند روز میں شروع کر ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر) صحافیوں کی رہائشی کالونی کے حوالے سے عملی اقدامات کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے پارک کی تعمیر کا کام آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا جبکہ تزئین و آرائیش کے ساتھ ساتھ مرکزی گیٹ کی تنصیب بھی کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق درانی میڈیا کالونی کیمٹی نے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے درانی میڈیاکالونی کا دورہ کیا اس موقع پر سینئر صحافی شمیم شاہد، ارشد عزیر ملک، شہزاد انجم، ظفر اقبال، نثار محمود، طارق متین، سینئر نائب صدر پشاور پریس کلب شہزداہ فہد، جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، شاہ زیب خان، زاہد حسین، مبشر السلام،محمد آصف، اسد خان اور افتخار حسین کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی، کیمٹی کی دعوت پر پشاور ڈیوپلیمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سید ظفر علی شاہ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچرل ریاض یوسفزئی، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آجان، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ انجینئر منتصرخان، ڈائریکٹر انجنئیرنگ اکرام اللہ گنڈاپور اور دیگر حکام نے کالونی کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیوپلمنٹ اتھارٹی سید ظفر علی شاہ نے موقع پر ہی کالونی میں صحافیوں کیلئے پارک کی تعمیر کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا کالونی میں گھر بنانے کی خواہش رکھنے والے صحافی فوری طور پر قبضہ حاصل کر کے تعمیراتی کام شروع کر سکتے ہیں جس کیلئے پی ڈٰی اے کی جانب ہر قسم کی سہولیات دی جائے گی انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ صحافیوں کیلئے بنائی گئی سوسائٹی کو پایہ تکمیل تک پہنچائے اس مقصد کیلئیواپڈا 18 فروری کو واپڈا حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد بجلی کی فراہمی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائے گی جس کے بعد فوری طور پر بجلی کے کنکشن دیئے جائے گے اور پارک کا کام آئندہ کچھ دنوں میں شروع کر دیا جائے گا تاکہ صحافیوں کو اچھا ماحول میسر آئے انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں میں صحافیوں کی ہاوسنگ سوسائیٹیز پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہیں اسی طرح درانی میڈیا کالونی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا اس مقصد کیلئے ریگی ماڈل ٹاون اور درانی میڈیا کالونی کے مرکزی شناختی دروازوں کا ٹینڈر جلد از جلد کیا جائے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر