گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑے آپریشن کاحکم، گرفتار یوں کافیصلہ

گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑے آپریشن کاحکم، گرفتار یوں کافیصلہ

  



وہاڑی (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)سیکر ٹری زکواۃ وعشر پنجاب عالمگیر خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پرگراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے اشیاء خوردونوش کی مقررکردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنا یا جائے تاکہ عوام کواشیاء خوردونوش سستے نرخوں پر مہیا ہو سکیں خلاف ورزی کی صورت میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو بھاری(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

جرمانے کئے جائیں اور انہیں پابند سلاسل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کر دگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود، اے ڈی سی فنانس عبد الطیف خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشدملک، تینوں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز، سی او بلدیہ حافظ خالدارشاد، ڈی او انڈسٹریز عابد ہ حنیف،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولراور دیگر افسران موجود تھے سیکر ٹری زکواۃ وعشر پنجاب عالمگیر خان نے مز ید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحر ک ہو کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا کر دار بہت اہم ہے اجلاس کو بتا یا گیا کہ رواں ماہ کے دوران گراں فروشی کے خلاف 45شکایات موصول ہوئیں جن پر کاروائی عمل لاتے ہوئے 2لاکھ 67ہزار روپے جرمانے کئے گئے۔سیکر ٹری زکواۃ وعشر پنجاب عالمگیر خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وہاڑی میں انسداد ڈینگی مہم کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا اور ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا اجلاس میں اے ڈی سی فناس عبدا لطیف خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈپٹی ڈی ایچ او وہاڑی ڈاکٹر فواد قریشی، ڈپٹی ڈی ایچ او میلسی، راؤ خلیل احمد، ڈپٹی ڈی ایچ او بوریوالا،ڈاکٹر احمد نوازاور دیگر افسران موجود تھے سیکرٹری زکواۃ وعشر پنجاب عالمگیر خان نے اس موقع پر کہا کہ پنجا ب حکومت خصوصاً چیف سیکرٹری کی سخت ہدایات پر انسداد ڈینگی مہم کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارہ پایا جا سکے تمام افسران ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کے خاتمے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کریں جہاں ڈینگی کی افزائش کا شبہ ہو تو اس کا فوراً سد باب کیا جائے۔

گرفتاریوں کافیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر