خواتین یونیورسٹی میں اکیڈمک کونسل ممبران کے تقرر کی منظوری

    خواتین یونیورسٹی میں اکیڈمک کونسل ممبران کے تقرر کی منظوری

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان سینڈیکیٹ نے اکیڈمک کونسل ممبران اور سلیکشن بورڈ کے سبجیکٹ سپیشلسٹ ماہرین کے تقرر کی منظوری دے دی۔ اس سلسلے میں سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی ٰ قریشی کی صدارت میں ہوا جس میں رجسٹرار خرم‘وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو ڈاکٹر بشری ٰ مرزا‘ چیئر پرسن تعلیمی بورڈملتان ڈاکٹر شمیم اختر (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

سیال‘ایچ ای سی کی نمائندہ ڈاکٹر میمونہ غنی‘ ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ مہر عطا محمد‘ایم پی ایز سبین گل‘ شاہدہ احمد‘ شاہینہ کریم اور نمائندہ ایچ ای ڈی نے شرکت کی۔اجلاس میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے میڈیکل رولز کی منظور ی دی گئی جبکہ اکیڈمک کونسل کے لئے 3ممبران کے 3سال کے لئے تقررکی منظوری دی گئی جن میں زکریا یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس ڈاکٹر عمران شریف‘ چیئرمین شعبہ باٹنی ڈاکٹر سعید ملک اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ڈین ڈاکٹر میمونہ غنی شامل ہیں۔اجلاس میں سلیکشن بورڈ کے لئے سبجیکٹ سپیشلسٹ مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی جو امیدواروں کے انٹرویو کریں گے۔اجلاس میں دیگر مختلف امور کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر