ملک بھر میں کروڑوں پودے لگائے جائیں گے، مشتاق احمد غنی

ملک بھر میں کروڑوں پودے لگائے جائیں گے، مشتاق احمد غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ اس سال موسم بہار کی شجرکاری مہم میں خیبر پختو نخوا سمیت پورے ملک میں کروڑوں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے اور ہزارہ ڈویژن میں 2کروڑ48لاکھ پودے لگائے جائیں گے عمران خان کے ویژن کے مطابق پچھلے پا نچ سا لو ں میں خیبر پختو نخوا میں پا کستا ن تحریک انصاف حکو مت نے ایک ارب سے زیا دہ پودے لگائے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روزپا ئن ہلز پبلک سکول و کالج ایبٹ آباد کے سبزہ زارمیں چیڑ کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح اور تقریبا 55 ہزار مختلف اقسام کے پودے زمینداروں میں تقسیم کر نے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات اظہر علی خان،کنزرویٹر واٹر شیڈصغیر احمد ملک،کنزرویٹر فا رسٹ ہزارہ اعجاز قادر،ایس ڈی ایف او واٹر شیڈ خورشید خا ن، محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکار کار اور عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ آج سے پورے صوبے میں موسم بہار کی شجر کا ری مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور اس مہم میں ہر پاکستانی اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگائے اپنے آنے والی نسلوں کی بقاء اور اپنے ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے نقصانات سے بچانے کے لئے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا جتنا ضروری ہے اس سے زیادہ اس کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔ایس ڈی ایف او واٹر شیڈ خورشید خا ن نے بتایا کہ کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم میں 12 لاکھ پودے عوام میں تقسیم کیے جائیں گے جس میں سفیدہ، چیڑ،دریک،گھوند،امرود اور دیگر اقسام کے پودے شامل ہے جبکہ دوڑ واٹر شیڈڈویژن موسم بہار کی شجر کا ری مہم میں حویلیاں،ایبٹ آباد اور شیروا ن میں 8لاکھ پودے خود لگائیں گے۔