نیک نیتی، ایمانداری کیساتھ کاروبار کرنا بھی صدقہ جاریہ، سعود مجید

نیک نیتی، ایمانداری کیساتھ کاروبار کرنا بھی صدقہ جاریہ، سعود مجید

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بزنس کمیونٹی ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے نیک نیتی اورایمانداری کیساتھ کاروبار کرنا صدقہ جاریہ ہے ایگری کیئر انٹرپرائزاعلی معیارکی بدولت پورے ملک میں ایک بڑے گروپ کے طورپرمتعارف ہواہے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے برابرمعیار برقراررکھنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ان خیالات کااظہار (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

سابق مشیروزیراعظم پاکستان چوہدری سعودمجیدنے مسلم لیگی رہنما چوہدری سعدمسعود چیف ایگزیکٹو ایگری کیئر انٹرپرائز چوہدری فیاض احمدکے ہمراہ کمپنی کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی زراعت ملک بھرمیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن گزشتہ سالوں سے زراعت قدرتی آفات کی وجہ سے مسلسل خسارے میں جارہی ہے ایسے حالات میں ایگری کیئرکمپنی نے ملٹی نیشنل پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کے برابر ا پنی پراڈکٹس کامعیار قائم کرکے کاشتکاروں پراحسان عظیم کیاہے چوہدری سعودمجیدنے کہاکہ ایگری کیئرانٹرپرائز کی بدولت سینکڑوں گھروں کوملازمت اوربزنس کے مواقع ملے ہیں اوران کے پیچھے کئی خاندانوں کے چولہے جلتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹوچوہدری فیاض احمدنے کہاکہ ان کی کمپنی نے سال2013 میں کام شروع کیاتھااور انہوں نے کبھی بھی معیار پرکمپرومائز نہ کیاہے جس کی بدولت چندہی سالوں میں پورے ملک میں اپنی نیک نیتی اورایمانداری کی بدولت نام کمایاہے انہوں نے بتایاکہ جس امپورٹر سے ملٹی نیشنل کمپنیاں پراڈکٹس حاصل کرتی ہیں ان کی کمپنی بھی انہیں سے پراڈکٹس حاصل کرکے انتہائی کم نرخوں میں کاشتکاروں کوفراہم کررہی ہے اس موقع پرانہوں نے کاشتکاروں کو سہولتیں فراہم کرنے اورکمپنی بزنس میں اضافہ کرنیوالے ڈیلروں کوعمرے کے ٹکٹ بھی جاری کیے عمرے ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب ڈیلروں میں محمد اشفاق گورائیہ یزمان، بشارت علی چٹھہ یزمان، اویس سندھو99 ڈی بی، ماسٹرغلام مصطفی عباس نگر، محمدفیصل ڈیرہ بکھا، محمدشفیق چوہدری خانقاہ شریف، ڈاکٹرمحمدعارف کڈوالا، محمدتاثیر طاہریزمان شامل ہیں۔ جبکہ سیلز آفیسرز میں طاہر قیوم یزمان، رانا حنیف ڈیرہ بکھا، اکرم لاشاری احمدپورشرقیہ، محمدسعیدجہانیاں منڈی، منیرحسین اوچشریف کوبھی عمرے کے ٹکٹ جاری کیے گئے۔ عمرہ کے ٹکٹ حاصل کرنیوالے خوش نصیبوں کومہمان خصوصی چوہدری سعودمجیدنے اپنے ہاتھ سے ٹکٹ دیئے قبل ازیں انہوں نے ایگری کیئرانٹرپرائزز کے نئے دفتر کاافتتاح بھی کیا۔ اوران کی بہترین کارکردگی کی بھی تعریف کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر