مہمند، حلیمزئی کشمیر کور کے رہائشیوں کا پولیس فورس پیکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    مہمند، حلیمزئی کشمیر کور کے رہائشیوں کا پولیس فورس پیکٹ کیخلاف احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، حلیمزئی کشمیر کور کے رہائشیوں کا پولیس فورس پیکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے کے دوران پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا۔ مظاہرین کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے تحصیلدار اور ایس ڈی ایس پی کی مذاکرات کے بعد روڈ کھول دیا گیا۔ پیر تک پیکٹ پر تعمیراتی کام بند کرنے کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز قبائلی ضلع مہمند کمالی حلیمزئی کشمیر کور کے رہائشیوں کا آبادی کے قریب تعمیر ہونے والی پولیس فور پیکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پشاور ٹو باجوڑ مین شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر رکھا تھا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ مذکور پیکٹ آبادی کے قریب تعمیر کیا جا رہا ہے جس سے مستقبل میں ہمیں مشکلات کا سامنارہیگا۔ لہٰذا اسے رہائشی آبادی سے دور بنایا جائے۔ بعد میں مقامی انتظامیہ کے تحصیلدار حلیمزئی غنچہ گل اور ایس ڈی ایس پی لیاقت نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پیر تک پیکٹ پر تعمیراتی کام بند ہو جائیگا۔ جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے اور سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔