ووہان یونیورسٹی میں 70طالب علم کمروں میں محصور، اکاؤنٹس بند

ووہان یونیورسٹی میں 70طالب علم کمروں میں محصور، اکاؤنٹس بند

  



چوک میتلا(نامہ نگار)چین کے شہر ووہان کی میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر نے والے طالبعلم کرونا وائرس کی وجہ سے کمروں میں محصور ہوگئے تفصیل کے مطا بق چین کے شہر ووہان میں میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر نے کے لئے گئے پاکستانی تقریبا70بچے کمروں میں محصور ہیں کھا نے پینے کی شدید قلت ہے پاکستان ایمبیسی کوئی رابطہ نہیں کر رہی اسی یونورسٹی میں محصور دانش شبیر کے والد ڈاکٹر شبیر احمد سکنہ چک نمبر158ڈبلیو بی تحصیل میلسی ضلع وہاڑی نے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے سے فون پر رابطہ ہو جس نے بتایا کہ دوسرے تمام ملکوں کے طالبعلم یہاں سے جا چکے ہیں ہم پاکستانی طالبعلموں کو یونیورسٹی کے کمروں میں محصور کر رکھا ہے کھا نے پینے کی شدید قلت ہے شہر بند ہو نے کی وجہ سے اے ٹی ایم و دیگر اکاؤنٹ بند ہیں اور ہمارے پاس خرچہ بھی ختم ہو گیا ہے حکو مت چین یا پاکستانی ایمبیسی ہمارے ساتھ بالکل رابطے میں نہیں ہے ہم شدید پریشا نی کا شکار ہیں ہمیں فوری پاکستان شفٹ کیا جائے۔

اکاؤنٹس بند

مزید : ملتان صفحہ آخر