مشکل وقت ختم،بہت جلد خوشحالی کادور شروع ہونیوالا ہے، شیرازمحمود

مشکل وقت ختم،بہت جلد خوشحالی کادور شروع ہونیوالا ہے، شیرازمحمود

  



وہوا(نمائندہ پاکستان)رواں سال پاکستانی قوم کی خوشحالی و ترقی کا سال ہے مشکل وقت گزار چکے ہیں بہت جلد خوشحالی کادور شروع ہوگا۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی خواجہ شیراز محمود نے سابق نائب ناظم یونین کونسل وہوا سردار محمد یونس خان کھتران کے ڈیرہ پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ملکی خزانہ خالی ملا جس کے باعث شروع سے ہی ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر عمران خان کی حکمت(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

عملی کے باعث اب نئے دور کا آغاز ہونے کو ہے پاکستانی قوم نے مشکل حالات کا سامنا بڑی دلیری سے کیا ہے اب ملکی معیشت سنبھل چکی ہے عمران خان نے اپنی پوری ٹیم کو ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے بہت جلد حلقہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا جس سے یہاں کی عوام کو ریلیف ملے گا اس موقع پر سردار محمد طیب خان کھتران، سردار توحید انجم خان کھتران، فاروق احمد محرم بھی موجود تھے۔

شیرازمحمود خان

مزید : ملتان صفحہ آخر