سرائے نورنگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 جاں بحق

    سرائے نورنگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 جاں بحق

  

سرائے نورنگ (نما ئندہ پا کستان) نورنگ کے علاقے ترخہ بازی خیل میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو اپنے ہی بیٹھک میں قتل کردیا۔اس سلسلے میں تھانہ عصمت اللہ شہیدنورنگ پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ مقتول کرامت اللہ کے رشتہ دار عارف اللہ ولدمیراسلم نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ شب وہ اپنے گھرمیں موجودتھاکہ نعمان سکنہ ٹپ تختی خیل نے فون پر اطلاع دی کہ کرامت اللہ کواپنے بیٹھک میں کسی نے قتل کیاہے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ان کے بیٹھک گیاتووہ قتل شدہ پڑاتھاپولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -