قتل مقدمہ: دومجرموں کو عمر قید،4,4لاکھ جرمانے کی سزاء

    قتل مقدمہ: دومجرموں کو عمر قید،4,4لاکھ جرمانے کی سزاء

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) ماڈل کورٹ ملتان کے جج اختر حسین کلیار نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو قتل کی دفعات کے تحت عمر قید اور 4،4 لاکھ معاوضہ ادا کرنے جبکہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت پر 6،6 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق شہری محمد آصف نے یکم جنوری 2017(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

کو مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان مختیار اور فیاض کے ساتھ پہلے سے مقدمہ بازی چل رہی تھی اور ملزمان ان کے گھر پر فائرنگ کرکے خوف و ہراس بھی پھیلا چکے تھے۔اسی تنازعہ پر ملزمان نے ایک روز انہیں گھر جاتے ہوئے راستے میں روکا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس پر اس کا بھائی کاشف اور مجاہد زخمی اور طارق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ملزمان نے قتل اور ساتھیوں کو زخمی کرکے شدید زیادتی کی ہے جنہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔تاہم سماعت کے دوران فاضل عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

سزا

مزید : ملتان صفحہ آخر