تشدد سے لڑکی جاں بحق،ورثاء کاجعلی پیرکیخلاف کارروائی سے انکار

  تشدد سے لڑکی جاں بحق،ورثاء کاجعلی پیرکیخلاف کارروائی سے انکار

  



اوچ شریف (سٹی رپورٹر)جن نکالتے ہوئے جعلی پیر کے ہاتھوں لڑکی مرنے کا معاملے پر لواحقین نے کاروائی سے انکار کر دیا,پوسٹ مارٹم نہ کرانے کی درخواست پر علاقہ مجسٹریٹ نے لاش بغیر پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کر دیتفصیل کے مطابق اوچ شریف میں جن نکالتے ہوئے جعلی پیر کے ہاتھوں 17سالہ لڑکی نسرین مرنے کا معاملہ پر لواحقین نے کاروائی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

کرنے سے انکار کر دیا علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو کر ورثاء نے لاش کی بے حرمتی نہ کرنے اورپوسٹمارٹم بھی نہ کرانے کی درخواست پیش کی جس پر مجسٹریٹ کے احکامات پر پولیس نے نسرین بی بی کی لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم کیے ورثاء کے حوالے کر دی جس کی بعد تدفین کر دی گئی,ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق لڑکی کی موت پر مختلف اطلاعات ملنے پر ڈی ایس پی عبدالرحیم نے نفری کے ہمراہ نسرین کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی تھی لیکن ورثاء کارروائی نہ کرنے کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دی جس کے بعد انکی لاش ورثاء کے حوالے کی گئی ہے لیڈی ڈاکٹر سے بظاہر ی معائنہ کرانے پر لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی نہیں ملے تھے

مزید : ملتان صفحہ آخر