کوٹ ادو:شوہر نے بھائیوں سے ملکر بیوی مارڈالی، پولیس کارروائی شروع

کوٹ ادو:شوہر نے بھائیوں سے ملکر بیوی مارڈالی، پولیس کارروائی شروع

  



کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) گھریلو جھگڑے سے تنگ شوہر نے بھائیوں سے لیکر بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر لٹکا دیا، تڑپ تڑپ کر بیوی نے جان دے دی،والدہ کی کوٹ اد وکے نواحی علاقہ قصبہ سنانواں موضع مہسیر چاہ کلکی والہ کے رہائشی امام بخش لغاری کی بیٹی نسرین بی بی کی شادی 5سال قبل اپنے رشتہ دار شیرا لغاری کے بیٹے رمضان لغاری کے ساتھ ہوئی تھی، جس سے نسرین کے 4بچے تھے، رمضان کی اپنی بیوی سے اکثر لڑائی رہتی تھی، جس پر دونوں کے درمیان کئی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

بارصلح بھی کرائی گئی مگر لڑائی جھگڑا معمول رہا،آئے روز جھگڑوں سے تنگ خاوند رمضان نے گزشتہ شب اپنے بھائیوں غلام فرید لغاری،محمد بلال لغاری اور والدہ عائشہ کے ہمراہ نسرین مائی کو قابو کرلیا اور ا س کے گلے میں پھنڈاڈال کر اسے لٹکا دیا،جس پر نسرین بی بی نے تڑپ ٹرپ کر جان دے دی، پولیس سنانواں نے مقتولہ نسرین بی بی کی والدہ نسیم مائی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 38/20زیر دفعہ 302 - 34درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے

بیوی قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر