ڈی ایس ریلوے ملتان شعیب عادل کا شاہین آبادسے جھنگ تک مختلف سٹیشنوں، سٹالوں کادورہ

  ڈی ایس ریلوے ملتان شعیب عادل کا شاہین آبادسے جھنگ تک مختلف سٹیشنوں، سٹالوں ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل سپرٹننڈنٹ پاکستان ریلوے ملتان شعیب عادل نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ شاہین(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

آبادسے جھنگ تک ریلوے ٹریک آنے والے اسٹیشنوں پر اسٹالوں اور دیگر شعبہ جات کامعائنہ کیا۔بہترین کارکردگی پر ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ وکیش انعام سے بھی دیا ڈی ایس ریلوے نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ ڈی ایس اسپیشل کے ذریعے شاہین آباد اسٹیشن پر پہنچے جہاں انہوں نے ویٹنگ روم کا معائنہ کیا بکنگ آفس میں موجود ٹکٹوں کا کرایہ چیک کیا سٹاف سے اسٹیشن ماسٹر سے سوالات بھی کئے باقی تمام شعبوں کا بھی معائنہ کیا،پھاٹک نمبر 104کو چیک کیا پھاٹک پر موجود گیٹ مین سے سوالات بھی کئے،برج نمبر 141کو چیک کیا، بعدازاں سلانوالی پہنچے اسٹیشن پر موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سے سوالات کئے، اسٹیشن پر موجود ویٹنگ روم کا معائنہ کیا، جبکہ ٹکٹوں کا کرایہ بھی چیک کیا۔سلانوالی سوبھاگا اسٹیشنوں پر موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سے سوالات بھی کئے، ایل آئی او سے سوالات کئے صیح جوابات دینے پر ایل آئی او نصراللہ کو ڈبلیو ایم آئی طاہر نعیم کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعام دیا، شاہ نکدر شاہ جیونہ اسٹیشنوں کامعائنہ کیا شعبہ ٹریفک کے بارے میں صغیرعلی پوائنٹس مین کی طرف سے سوالات کے صیح جوابات دینے پرتعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دیا۔ ٹریک پر کام کرتے گینگ نمبر 15 کے گینگ مینوں کا کام چیک کیا اور ان گینگ مینوں سے سوالات کئے، بعدازاں چنڈ اسٹیشن پہنچے جہاں بکنگ آفس میں ٹکٹوں کا کرایہ چیک کیا ،اسٹیشن پر موجود اسٹیشن ماسٹر سے سوالات کئے صیح جوابات دینے پر اسٹیشن ماسٹر افتخار کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دیا،چنڈ اسٹیشن سے روانہ ہو کر جھنگ اسٹیشن پہنچے،جبکہ پوری انسپکشن کے دوران ڈی ایس ریلوے نے تمام ریلوے ٹریک کا معائنہ بھی کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -