نئی دہلی، امریکی سفارتخانہ میں بچی سے بداخلاقی کے ملزم پر فردجرم عائد

نئی دہلی، امریکی سفارتخانہ میں بچی سے بداخلاقی کے ملزم پر فردجرم عائد

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں امریکی سفارتخانے کے احاطے میں 5 سالہ بچی کو جنسی بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے 25 سالہ ملزم پر فردجرم عائد کردی گئی۔بھارت میں واقع امریکی سفارتخانہ کے احاطے میں 25 سالہ بھارتی شخص نے 5 سالی بچی کوبداخلاقی کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ واقعہ یکم فروری کی صبح پیش آیا جب مجرم بچی کو بہلا پھسلا کر ساتھ لے گیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ڈاکٹرز نے بچی کیساتھ جنسی بداخلا قی کی تصدیق کردی تھی جس کے بعد بچی کے والدین نے اتوار کو مجرم کیخلاف رپورٹ کا اندراج کیا تھا۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے ابتدائی میڈ یکل ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ملزم نے بچی کو جنسی بداخلاقی کا نشانہ بنایا ہے۔ بچوں سے جنسی بداخلاقی کے حوالے سے مو جود قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہے۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا واقعہ پر افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا ہم واقعے کی تحقیقات میں ہر طرح سے پولیس کی مدد کرنے کو تیار ہیں، ہماری تمام تر حمایت اور ہمدردیاں بچی اور اْس کے گھر والوں کیساتھ ہیں۔ الزام ثابت ہونے پر مجرم کیخلاف فوراً کاروائی عمل میں لائی جائے۔خیال رہے متاثرہ بچی کے والد امریکی سفارتخانے میں ملازم ہیں اور ان کا خاندان امریکی سفارتخانے میں واقع سٹاف کوارٹر میں ہی رہائش پذیر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم ایک ڈرائیور ہے لیکن وہ امریکی سفارتخانے کا ملازم نہیں البتہ وہ سفارتخانے کے سٹاف کوارٹرز میں ہی اپنے والدین کیساتھ رہتا ہے کیونکہ اس کے والد سفارتخانے کے ملازم ہیں۔امریکی سفارتخانہ دہلی کے علاقے چانکیا پوری میں واقع ہے جہاں دیگر ممالک کے سفارتخا نے اور ہائی کمیشنز بھی موجود ہیں۔بھارت میں 2012 میں دہلی کی بس میں طالبہ کیساتھ ہونیوالے گینگ ریپ اور اور اس کے قتل کے بعد اس حوالے سے قوانین سخت کیے گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا اور ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔بھارت بڑھتے ہوئے جنسی بداخلاقی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مستقل کوششیں کر رہا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں بھارت میں تقریباً 34 ہزار ریپ کیسز سامنے آئے تھے اور یہ کیسز بھی صرف وہ ہیں جو سامنے آئے، بہت سے ریپ کیسز لوگ بدنامی کے ڈر سے سامنے نہیں آنے دیتے۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں بداخلاقی کا شکار ہونیوالوں میں زیادہ تراپنے جاننے والوں کے ہاتھوں ہی نشانہ بنتے ہیں۔

فرد جرم عائد

مزید : پشاورصفحہ آخر