بجلی کی بلاتعطل سپلائی کیلئے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی گنجائش بڑھانی ہوگی،اسد عمر

    بجلی کی بلاتعطل سپلائی کیلئے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی گنجائش بڑھانی ہوگی،اسد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ فیڈرز، ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کرکے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی گنجائش کو بڑھانا چاہئے،نیپرا معیار کی مطابق عمل کر کے صارفین کو بہتر خدمات دی جائیں۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت بجلی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کیلئے اجلاس ہوا جس میں علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز، سی ای او آئیسکو شریک ہوئے۔ اسلام آباد میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے سی ای او آئیسکو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 132 کے وی، 220 کے وی کے دو گرڈ اسٹیشنز تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔ سی ای او آئیسکو کے مطابق منصوبے پر 3 سالوں میں 16 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ حلقوں کی سطح پر صارفین کی شکایات کے لئے 4 نئے سروس سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ و فاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ فیڈرز، ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کرکے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی گنجائش کو بڑھانا چاہیے،نیپرا معیار کی مطابق عمل کر کے صارفین کو بہتر خدمت دی جائیں۔
اسد عمر