ملتان ائیرپورٹ: مسافرکے بیگ سے47بوتل الکحل برآمد
ملتان(نیوز رپورٹر) انٹر نیشنل ایئر پورٹ ملتان پر کسٹم حکام نے شہری کے بیگ سے47 بوتل الکحل برآمد کرکے حراست (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)
میں لے لیا۔ تفصیل کے مطابق شارجہ سے ملتان آنے والی نجی پرواز کے مسافر مظفر گڑھ کے رہائشی منور سعید کو گزشتہ روز ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے امیگریشن کے وقت دوران چیکنگ بیگ سے 47 بوتل الکہول برآمد ہونے پر حراست میں لیلیا، کسٹم حکام نے ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد شہری کو رہا کردیا۔