مردان میں فائرنگ سے زخمی تاجر چل بسا

      مردان میں فائرنگ سے زخمی تاجر چل بسا

  



مردان (بیورورپورٹ)شہری علاقہ بغدادہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان تاجر ہسپتال میں چل بسا،واردات کے خلاف تاجروں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی او رملزمان کی گرفتاری کے لئے سات دن کا الٹی میٹم دے دیا تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل تھانہ سٹی کے علاقہ بغدادہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں موبائل ڈیلر محمد عمیر صدیقی ولد محمد طفیل صدیقی لگ کر شدید زخمی ہوگیا تھاچھ دن تک موت وحیات کی کشکمش میں رہنے کے بعد 22سالہ نوجوان تاجر محمد عمیر صدیقی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا اطلاع ملتے ہی مرکزی تنظیم تاجران (ظاہر شاہ گروپ)نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ظاہر شاہ اوردیگر نے واردات پر شدید غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سات دن کا الٹی میٹم دے دیا ایس پی اپریشن مشتاق احمد خان نے تاجروں سے مذاکرات کئے اورکہاکہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام اقداما ت اٹھائے جائیں گے اور ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہووہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے جس پر تاجر مطمئن ہوگئے ادھر مقتول کے بھائی عتیق صدیقی کے بیان پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر