یوسف والا:دومال بردار گاڑیوں میں تصادم،تحقیقات کاحکم

  یوسف والا:دومال بردار گاڑیوں میں تصادم،تحقیقات کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) پہلے سے ریلولے لائن پرکوئلہ سے بھری مال بردار ریل گاڑی سے کوئلہ سے بھری دوسری مال گاڑی جاٹکرائی حادثہ یوسف والا ریلوے اسٹیشن کے یارڈ میں پیش آیادونوں مال گاڑیاں گارڈبریک والی سمیت سے ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرائیں جس کی (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

وجہ سے دونوں گاڑیوں کی بریک وان تباہ ہوگئیں جبکہ دونوں کی ایک ایک ویگن ریلوے ٹریک سے اترگی جنھیں جزوی نقصان بھی پہنچا۔ڈویژنل سپرٹیننڈنٹ ریلوے شعیب عادل نے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دے دیاہے۔ بتایاجاتاہے کہ واقعہ گزشتہ روزدن 1بجکر40منٹ پرپیش آیاجب یوسف والااسٹیشن کے شنٹنگ سٹاف نے کراچی سے کوئلہ لے کرآنے والی ایک مال گاڑی کوریلوے یارڈ میں کھڑاکروادیا۔جس کے بعددوسری مال گاڑی کواس کے ساتھ والی لائن پرکھڑاکرنے کے لئے شنٹ کئے جانے لگاتوکانٹے والے نے پہلے سے شنٹ ہونے والی مال گاڑی کے لئے بناہواکانٹانہیں بدلااورنہ ہی شنٹ کروانے والے سٹاف نے دیکھاکہ کانٹاپہلے والی مال گاڑی کی لائن پرہی بناہوہے اس غفلت کی وجہ سے دوسری شنٹ ہونے والی مال گاڑی پہلے سے شنٹ ہوکرریلوے لائن پرموجودمال گاڑی کے پیچھے سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں دونوں مال گاڑیوں کے بریک وان تباہ ہوگئے بریک وان کے بعدوالی بوگیاں ریلوے لائن سے اترگئیں تاہم ریلوے یارڈ ہونے کی وجہ مسافرریل گاڑیوں کوکسی قسم کی تاخیرکاسامنانہیں کرناپڑا مال گاڑیوں کے ٹکرانے کے معاملہ پرڈویژنل سپرٹننڈنٹ ریلوے ملتان ڈویژن نے کہا ہے کہ مال گاڑیوں کے معمولی ٹکراو کا معاملہ یوسف والا یارڈ میں پیش آیا تاہم اس وجہ سے اپ اور ڈاون ٹریک لاہور کراچی لاہور ٹریک بالکل کلیئر ہے اس حوالے سے ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں اور حادثہ کے حوالے سے باقاعدہ تفتیش کے بعد ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تحقیقات