مشہور منشیات فروش گرفتار منشیات اور اسلحہ برآمد

مشہور منشیات فروش گرفتار منشیات اور اسلحہ برآمد

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقہ ارمڑ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 5کلو گرام کوالٹی چرس اور ایک عدد پستول بر آمد کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدرسرکل سعید خان کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ منشیات فروش ارمڑ کی اراضیات میں ا پنے مکروہ وھندے میں ملوث ہیں،جس پر ایس ایچ او تھانہ ارمڑ رفیق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران دو مشہور منشیات فروشوں امین اللہ ولد محمد امین سکنہ لسی کورونہ اور جہانزیب ولد دوا خان سکنہ بازیدخیل ارمڑپایان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ملزم امین اللہ نے اپنے دوسرے ساتھی کا نام بھی اگل دیاہے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 5کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور ایک عدد پستول بر آمد کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -