وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کابہاولنگر کیمپس کادورہ، مختلف شعبوں کامعائنہ

  وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کابہاولنگر کیمپس کادورہ، مختلف شعبوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاول پور(بیورورپورٹ)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا بہاولنگر کیمپس علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردارادا کر رہا ہے۔ یونیورسٹی کیمپس کی بدولت بہاولنگر کے نوجوانوں کو اعلیٰ درجے کی معیار ی تعلیمی سہولت حاصل ہے۔ سال 2005سے قائم اس کیمپس کی توسیع اور ترقی کے لیے فوری اقدامات(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

کیے جائیں گے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار اسلامیہ یونیورسٹی بہاول نگر کیمپس کے دورے کے موقع پر فیکلٹی ممبران اور ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی کیمپس کی طرح بہاولنگر کیمپس میں بھی جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کیمپس میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی کمی کو جلد ہی دور کر دیا جائے گا۔ جامعہ کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی انہوں نے سب کیمپسز میں بھی بند کیے گئے تمام مضامین کی تدریس کے لیے احکامات دے دئیے تھے جو اس علاقے کے نوجوانوں کا درینہ مطالبہ تھا۔ تدریسی عمارتوں کی کمی دور کرنے کے لیے نئی تعمیرات شروع کی جائیں گی اور موجودہ عمارتوں کی تزئین وآرائش اور توسیع کی جائے گی۔ کیمپس کو آئی ٹی کی جدید سہولیات سے لیس کیا جائے گااور ویڈیو کانفرنس، سمارٹ کلاس رومز فوری طور پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس سہولت کی فراہمی سے مرکزی کیمپس میں ہونے والے لیکچرزسے باآسانی بہاولنگر کیمپس میں استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ بسوں کی کمی کو دور کرنے کے لیے مزید بسوں کی فراہمی کی ہدایات دے دی گئیں ہیں۔ کیمپس میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مرکزی کیمپس کی طرح سب کیمپسز میں بھی صحت مندانہ سرگرمیوں کا آغاز ہو سکے۔ وائس چانسلر نے اپنے دورے کے دوران بہاولنگر کیمپس میں کلین اور گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں ہونے والی شجرکاری میں حصہ لیا اور پودا لگایا۔ اس موقع پر کیمپس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر ابو بکر نے وائس چانسلر کو کیمپس میں جاری نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں، انتظامی اور ترقیاتی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈینز اور پرنسپل آفیسرز بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کلاس رومز، لائبریریوں اور کمپیوٹر لیبارٹریوں کا بھی دورہ کیا اور طلبہ وطالبات سے اُن کی تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق دریافت کیاہے۔
معائنہ