15ویں چولستان ڈیزاٹ ریلی، تقریبات کاشیڈول فائنل کرنیکاحکم

  15ویں چولستان ڈیزاٹ ریلی، تقریبات کاشیڈول فائنل کرنیکاحکم

  



بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر بہاول پور ڈویڑن آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی انٹرنیشنل موٹر سپورٹس ایونٹ ہے جس کی بدولت جنوبی پنجاب کے قدیم اور پرامن کلچر کو دنیا کے سامنے لانے کا موقع میسر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دے کر خطہ میں سیاحت کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

ممکن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پندرہویں ٹی ڈی سی پی چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ویڈیو لنک اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر فیاض احمد دیو، ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شعیب جدون، ایڈیشنل کمشنر رابطہ آفتاب احمد پیرزادہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تنویر حسین جھنڈیر، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رانا سلیم احمد، منیجر ٹی ڈی سی پی شاہد محمود سمیت ڈویڑنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویڑن آصف اقبال چوہدری نے ہدایت کی کہ ڈیزرٹ ریلی کے روٹ و ملحقہ سڑک کی مرمت و بحالی، سائن بورڈ کی تنصیب، خیمہ بستی کا قیام، ٹریفک مینجمنٹ منصوبہ بندی سمیت ضروری امور بروقت مکمل کر لیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹی ڈی سی پی، ریسکیو1122، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، سی ڈی اے، پولیس اور انتظامیہ سے متعلق ضروری امور کو حتمی شکل دی جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چیمبر آف کامرس کے تعاون سے ڈیراور فورٹ پر ٹریڈ فیئر کا انعقاد کیا جائے جس میں صوبہ بھر کے چیمبر آف کامرس کے صنعتی زون شریک ہوں گے۔ اسی طرح خصوصی فوڈ سٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں چولستانی روایتی کھانے بھی دستیاب ہوں گے۔ کمشنر بہاول پور ڈویڑن آصف اقبال نے کہا کہ چولستانی فوک میوزک کو پروموٹ کرنے کے لیے14 فروری کو ڈیراور فورٹ پر میوزیکل نائٹ منائی جائے گی جہاں صرف چولستانی اور علاقائی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ریلی کے دوران کیمل ڈانس، کبڈی اور سپورٹس کے دیگر ایونٹ بھی شائقین کی دلچسپی کے لیے منعقد کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں کمشنر بہاول پور ڈویڑن آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے وسیع پیمانے پر شجرکاری کے ساتھ ماحول دوست صنعتوں کا فروغ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹہ خشت کا فروغ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا بھٹہ خشت کو روایتی قدیم انداز کی بجائے جدید زگ زیک ٹیکنالوجی پر منتقل کر کے ماحولیاتی آلودگی کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھٹہ خشت مالکان و عہدیداران سے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد رفیق، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی اور ضلع بھر کے بھٹہ خشت مالکان موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویڑن نے کہا کہ زگ زیک ٹیکنالوجی پر منتقل کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ماڈل بھٹہ بنا کر اس کاروبار سے منسلک افراد کو تربیت دی جائے گی تاکہ اس صنعت سے وابستہ افراد ماحول دوست صنعت میں سرمایہ کاری کرسکیں۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ بھٹہ خشت میں غیر معیاری اور ممنوعہ ایندھن استعمال نہ کیا جائے اور حکومتی وضع کردہ ہدایت نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ بھٹہ خشت عہدیداران نے ماحول دوست ٹیکنالوجی کو اپنانے اور سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر