وزیر دفاع آج جہانگیرہ میں گیس منصوبوں کا افتتاح کریں گے
جہانگیرہ(نمائندہ پاکستان)وزیر دفاع پرویز خٹک آج جہانگیرہ میں گیس منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں،احمد علی خان،تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک آج 4بجے جہانگیرہ کے نواحی دیہات پیتاو پایان، پیتاو بالا، درگئی اور خاورئی کے لیے گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کریں گے اس موقع پر خاوری روڈ کا افتتاح بھی کیا جاے گا۔یاد رہے کہ مذکورہ دیہات نہایت پسماندہ ہیں جہاں پر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔اور اب روڈ کی تعمیر اور گیس منصوبے کا افتتاح کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔عوام بڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور انتخابی وعدے کی تکمیل پر وزیر دفاع پرویز خٹک اور ادریس خٹک کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔آج کے پروگرام کے حوالے سے پیتاو پایان کے سماجی کارکن اور پی ٹی آئی کے سرگرم رکن احمد علی خان نے کہا کہ پرویز خٹک اور ادریس خٹک نے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور اپنا انتخابی وعدہ پورا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور ایم پی اے ادریس خٹک درگئی گاوں کے لیے واٹر سکیم، پیتاو پایان کے لیے لنک روڈ،جموں مندوخیل کے لیے گیس اور مزکورہ تما م دیہات کے لیے بنیادی مرکز صحت کا اعلان کر کے عوام کی محرومیوں کا مزید ازالہ کریں گے۔انہوں نے اپنے قائدین کے استقبال اور جلسہ میں بھر پور شرکت کے لیے پیتاو، درگئی،جموں مندوخیل،فقیر بابا،خاوری اور تحصیل جہانگیرہ کے عوام سے بھر پور شرکت کی دعوت دی