قتل کاملزم 4سال بعد سیالکوٹ سے گرفتار

  قتل کاملزم 4سال بعد سیالکوٹ سے گرفتار

  



را جن پور (نا مہ نگار،ڈسرکٹ رپورٹر، نمائندہ خصوصی)قتل کا ملزم 4 سال بعد راجن پور پولیس کی انتھک کاوشوں کے بعد (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

قانون کی گرفت میں آ گیا۔تفصیلات کیمطابق پولیس تھانہ صدر راجن پور نے ملزمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرہ تنگ کرتے ہوئے اور جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کی انتھک کوششوں کے بعد قتل کے خطرناک اشتہاری عاشق حسین ولد بہاول کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔اس موقع پر ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ نے ایس ایچ او رانا طاہر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ خطرناک اشتہاریوں کا قانون کی گرفت میں آنا پولیس کی پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہے۔ راجن پور پولیس معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیئے دن رات کوشاں ہے.۔

ملزم

مزید : ملتان صفحہ آخر