قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کی کارکردگی رپورٹ جاری

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کی کارکردگی رپورٹ جاری

  



پبی (نما ئند ہ پاکستان)قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ نے 2019 جائزہ رپورٹ جاری کردیا 2019 میں ہسپتال میں ٹوٹل 427782 مریضوں کو او پی ڈی کے زریعے علاج مہیا کیا جبکہ 21609 مریض داخل ہوئے رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں نئے یونٹس/ڈپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں جنرل ای سی یو? ڈایلیسز یونٹ، ٹرامہ یونٹ، نیورو سرجری یونٹ، برن یونٹ، ٹرانسجینڈر وارڈ اور سیٹلائٹ فارمیسیز (داخل مریضوں اور ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی فارمیسی)۔ معلوماتی مرکز کا قیام۔ توسیع پیتالوجی، پیڈز سرجری، ڈینٹل اور گائنی ڈپارٹمنٹ- ہسپتال بیڈز میں اضافہ۔ایچ ایم آئی ایس 360 سسٹم متعارف کرایا۔ لیب ٹیسٹ رزلٹ سسٹم, سنیئر سٹیزن ڈیسک اور کمپلینٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیامزید براہ سال 2019 میں ہسپتال میں ٹوٹل 427782 مریضوں کو او پی ڈی کے زریعے علاج مہیا کیا جبکہ 21609 مریض داخل ہوئے۔ 8231 مریضوں کے آپریشن ہوئے۔ صحت انصاف کارڈ کے زریعے 161 مریض داخل ہوئے جبکہ 114 مریض کا آپریشن عمل میں لایا گیا۔ 3120 مریضوں کا سی ٹی سکین عمل میں لایا گیا جبکہ 2125 مریضوں کو ایم آر آئی کی گئی۔ 360475 مریضوں کے لیب ٹیسٹ ہوئے۔ 75861 مریضوں کے ایکسرے ہوئے۔ 363 ڈینگی مریضوں کو بلکل فری علاج مہیا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر