کوٹ سبزل: سوشل میڈیا پر شراب کی نمائش، نوجوان گرفتار

  کوٹ سبزل: سوشل میڈیا پر شراب کی نمائش، نوجوان گرفتار

  



صادق آباد(نمائندہ خصوصی)سوشل میڈیا پر شراب کی نمائش کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا،کوٹ سبزل پولیس نے رنگے ہاتھوں (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

شراب سمیت گرفتار کر لیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کوٹ سبزل کے رہائشی زبیر احمدنے اپنی شراب پیتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس پر ایس ایچ او کوٹ سبزل جام اعجاز اور اے ایس آئی محمد اشرف نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کی لوکیشن کو ٹریس کرکے چھاپہ مارااور رنگے ہاتھوں زبیر احمدکوولائتی شراب کے ہمراہ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او کوٹ سبزل جام اعجاز نے کہاکہ سوشل میڈیا پر اسلحہ اور منشیات کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

کوٹ سبزل

مزید : ملتان صفحہ آخر