قتل کیس: ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ منظور

  قتل کیس: ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ منظور

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے ساتھی ملزم کو قتل (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر نے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے مطابق ملزم غلام مصطفیٰ کے خلاف ساتھی عبدالرحمن کو قتل کرنے کا الزام ہے، مقتول عبدالرحمن کی نشاندہی پر ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا گیا،ملزم نے پولیس کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ملزم عبدالرحمن جانبحق ہوگیا، مقتول اور ملزم پر 2016 میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، گرفتار ملزم کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے، اب ملزم کے خلاف قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس سے اب تفتیش ہونی باقی نہیں ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔

منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر