بہاولنگر: محکمہ صحت میں نوکری دلوانے کیلئے خاتون سے رقم وصول کرنیکا انکشاف

  بہاولنگر: محکمہ صحت میں نوکری دلوانے کیلئے خاتون سے رقم وصول کرنیکا انکشاف

  

بہاولنگر(نمائندہ خصوصی)محکمہ صحت بہاولنگر میں نوکری دلوانے کیلئے خاتون سے رقم وصول کرنے کا انکشاف ہواہے۔ذرائع(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کے مطابق محکمہ صحت بہاولنگر کے افسران کی سرپرستی میں نوسرباز اعظم نے خاتون کو نوکری دلوانے کیلئے ہزاروں روپے وصول کرلئے۔واپڈاکالونی کی رہائشی(ث)نورین نامی خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ میں ایل ایچ وی کی نوکری کے کاغذات جمع کروانے سی ای او دفترمیں گئیں تو ڈی ایچ اوسے نوکری کی بابت بات کی کمرے میں موجود اعظم نامی شخص نے اپنے آپکو سیکرٹری صحت پنجاب کا پرسنل اسسٹنٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرڈاکٹروحیدافسرباجوہ کارخاص ظاہر کرکے مجھے ڈی ایچ او دفتر میں سرکاری نوکری کا جھانسہ دیا۔مجھ اور میرے خاوند سے50ہزارروپے کام سے قبل اور2لاکھ روپے کام کے بعد دینے کا کہا محمداعظم نے کہا کہ تم پریشان نہ ہو ہوں میڈیکل سٹورز سے ڈی ایچ او کی منتھلی میں وصول کرتا ہوں آپ کا کام ضرور ہوگامگر ابھی تک نہ تو مجھ سرکاری نوکری ملی اور نہ ہی50ہزار روپے کی رقم واپسی کی گئی۔رقم کی واپسی کے مطالبہ پر مسلسل ٹال مٹول اور دھمکیاں دہی جارہی ہے جبکہ میں اپنے طلائی زیور فروخت کرچکی میری رقم واپسی کروائی جائے۔

نوکری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -