کالے یرقان میں مبتلا55سالہ خاتون دم توڑ گئی
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا55 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی۔تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)
گھوٹکی کی رہائشی55سالہ جنت بی بی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود جنت بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ 3متاثرین جن میں صادق آباد کی رہائشی70سالہ بشیراں بی بی‘ 55سالہ نواز علی اور جمالدین والی کی رہائشی50سالہ نسیم بی بی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔