خیرپورسادات: سکول طالبات سے مشقت کرانے کاانکشاف، اہل علاقہ کاٹیچرزکیخلاف احتجاج

  خیرپورسادات: سکول طالبات سے مشقت کرانے کاانکشاف، اہل علاقہ کاٹیچرزکیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیرپورسادات(نمائندہ پاکستان)گورنمنٹ پرائمری سکول (زنانہ)بستی کلاچی مرکز خیر پور سادات کی ٹیچرس طالبات (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

سے مشقت، مزدوری کرانے لگی ، اہل علاقہ نے بچیوں سے اینٹیں اٹھوانے کی مذمت کرتے ہوئے ڈی سی مظفرگڑھ سے فی الفور نوٹس لیکر محکمانہ کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کیمطابق۔ علی پور کے نواحی علاقہ خیرپورسادات کی بستی کلاچی میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی ٹیچرس طالبات سے مشقت مزدوری کرانے لگی۔ حصول تعلیم کیلئے آئی طالبات سے اینٹیں اٹھوانا اور سکول میں صفائی ودیگر کام کرانا شروع کرارکھا ہے۔ جس کی وجہ سے والدین میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مزدوروں کا کام بچیوں سے کرانے پر طالبات کے ذہنوں پر مختلف اثرات ہوتے ہیں۔ اہل علاقہ نے بچیوں سے سے بیگار لینے کی مذمت کرتے ہوئے ڈی سی مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لے کر محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔