منظور آباد چونگی نمبر14،گورنمنٹ سکول کیساتھ غیر قانونی پٹرول پمپ لگانے پراہل علاقہ کامظاہرہ، نعرے بازی

منظور آباد چونگی نمبر14،گورنمنٹ سکول کیساتھ غیر قانونی پٹرول پمپ لگانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



ملتان (سپیشل رپورٹر)منظورآباد چونگی نمبر14 کے اہلیان علاقہ نے گورنمنٹ ایم سی بوائز سکول منظورآباد چونگی نمبر(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

14 کے دیوار کے ساتھ غیر قانونی پٹرول پمپ لگائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت سہیل انصاری اور اشفاق انصاری نے کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ کے احکامات کے برعکس غیر قانونی پٹرول پمپ لگایا گیا ہے لیکن سول ڈیفنس انتظامیہ نہ جانے کیوں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے گورنمنٹ ایم سی بوائز سکول کے ساتھ لگائے گئے غیر قانونی پٹرول پمپ کے مالکان کی وجہ سے خدانخواستہ کوئی جانی و مالی حادثہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری ضلع انتظامیہ اورسول ڈیفنس ہوگی اس لئے فی الحال فوری اس غیر قانونی پٹرول پمپ کو ختم کرایاجائے کیونکہ ملحقہ اسکول میں کمسن بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں جن کی جانوں کو جان کا خطرہ ہے