کورنگا ڈسٹی پرشجرکاری مہم کا افتتاح،کبیرولا میں 5لاکھ درخت لگائیں گے، عابد امام شاہ

  کورنگا ڈسٹی پرشجرکاری مہم کا افتتاح،کبیرولا میں 5لاکھ درخت لگائیں گے، ...

  



سرائے سدھو(نمائندہ خصوصی)درختوں اور ہریالی سے محبت کرنے والے لوگ دنیا و آخرت میں کامیابی یقینی ہے۔حقیقت یہ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

ہے کہ حضرت انسان کو اگر درختوں کی فلاسفی اور اسکی سائنس کا علم ہو جائے تو شاید وہ ھمیشہ ھمیشہ درخت ہی لگانے اور انکی حفاظت پر لگ جائے۔۔۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما سید عابد امام شاہ نے کورنگا ڈسٹی پر شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کبیروالا میں 5 لاکھ درخت اس شجر کاری مہم میں لگائیں گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاریسٹ آفیسر رحمت اللہ غوری نے کہا کہ کورنگا ڈسٹی کے کنارے 20ہزار 800سو پودے لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے سید عابد امام شاہ نے پودے لگاکر اس کا باقاعدہ آغاز کیا ہے اگر ان بیس ہزار آٹھ سو پودوں سے دس ہزار بھی تناور درخت بن گئے تو میں سمجھونگا ہماری کوشش بارآور ہوگء. تقریب سے منور اقبال تبسم نے بھی خطاب کیا

عابد امام شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر