محکمہ سکارپ مظفرگڑھ میں ناکارہ گاڑیوں سکریپ کی1کروڑ 60لاکھ میں نیلامی

محکمہ سکارپ مظفرگڑھ میں ناکارہ گاڑیوں سکریپ کی1کروڑ 60لاکھ میں نیلامی

  



خان پور بگاشیر(نمائندہ پاکستان)محکمہ سکارپ مظفر گڑھ میں ناکارہ گاڑیوں،سکریپ کی نیلامی 1کروڑ60 لاکھ(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

روپے میں ہوئی،نیلامی کا عمل انتہائی شفاف رہا۔تفصیل کے مطابق حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ سکارپ مظفر گڑھ دفتر میں موجود27 ناکارہ گاڑیوں اور مختلف اقسام کے سکریپ،ناکارہ سامان کی نیلامی ہوئی،ایس ای کینال مظفر گڑھ محمد اشرف بھٹی،ایکسئین سٹور اینڈ ورکشاپ ڈویڑن مظفر گڑھ چوہدری محمد اطہر، ریونیو افسر میاں آفتاب کریم قریشی بطور نمائندہ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ،محمد کامران نمائندہ اینٹی کرپشن کی نگرانی میں ہونیوالی نیلامی کے عمل میں مقامی میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے،نیلامی کے عمل میں ایف بی آر سے منظور شدہ کنٹریکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سکارپ حکام کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے مذکورہ نیلامی ریزرو پرائس سے کئی ہزار فیصد زائد پر نیلام ہوئی اس طرح حکومتی خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان کو سکارپ ایکسئین چوہدری اطہر نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر عرصہ دراز سے خراب،ناکارہ اور غیر استعمال شدہ گاڑیوں کو اور مختلف اقسام کے ناکارہ مواد سکریپ کو شفاف طریقے سے نیلام کیا گیا ہے سکارپ کے افسران اور ڈپٹی کمشنر کے نمائندے اور اینٹی کرپشن نمائندے کی موجودگی میں ہونیوالے نیلامی انتہائی شفاف ہوئی ہے اور نیلام کمیٹی کی توقعات اور ریزرو پرائس سے کئی گناہ زیادہ آمدنی ہوئی ہے۔

نیلامی

مزید : ملتان صفحہ آخر